1 اپریل، 2026، 7:59 PM

تہران میں شہید تنگسیری کی شاندار آخری رسومات، عوام کا سمندر اُمڈ آیا

تہران میں شہید تنگسیری کی شاندار آخری رسومات، عوام کا سمندر اُمڈ آیا

ایران میں شہید بحری کمانڈر علیرضا تنگسیری کی آخری رسومات کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، جہاں بندرعباس کے بعد تہران میں بھی ان کی شاندار تشییع جنازہ منعقد ہوئی اور عوام نے بھرپور شرکت کے ذریعے اپنی عقیدت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دو روز قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علیرضا تنگسیری کی شہادت کی خبر سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ روز بندرعباس کے عوام نے ان کے جنازے میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے ایک تاریخی منظر پیش کیا اور خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے اس دلیر کمانڈر کو شاندار انداز میں رخصت کیا۔

آج تہران میں میں بھی شہید تنگسیری اور جنگ رمضان کے دیگر شہداء کی مشترکہ تشییع جنازہ منعقد ہوئی، جو میدان انقلاب اسلامی سے معراج شہداء تک جاری رہی۔

تہران میں شہید تنگسیری کی شاندار آخری رسومات، عوام کا سمندر اُمڈ آیا

عوام نے بھرپور اور جوش و جذبے سے شرکت کرتے ہوئے رہبر معظم کے ساتھ تجدید عہد کیا اور شہداء، بالخصوص امت کے شہید رہبر کے مشن سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

شرکاء کی بڑی تعداد نے شہداء کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہو کر ان کو تسلی دی اور ساتھ ہی دشمنوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کی استقامت، یکجہتی اور مضبوطی کا پیغام بھی دیا۔

تہران میں شہید تنگسیری کی شاندار آخری رسومات، عوام کا سمندر اُمڈ آیا

تہران میں شہید تنگسیری کی شاندار آخری رسومات، عوام کا سمندر اُمڈ آیا

تہران میں شہید تنگسیری کی شاندار آخری رسومات، عوام کا سمندر اُمڈ آیا

News ID 1938712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha